Thursday, March 19, 2026, 4:40 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انڈیا: راہل گاندھی کا آبائی نشست سے انتخاب لڑنے کا اعلان

انڈیا: راہل گاندھی کا آبائی نشست سے انتخاب لڑنے کا اعلان

راہل گاندھی رائے بریلی کی آبائی نشست سے عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

انڈیا کی مرکزی اپوزیشن جماعت کانگریس نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی رہنما راہل گاندھی شمالی ریاست اتر پردیش کے شہر رائے بریلی کی اپنی آبائی نشست سے عام انتخابات 2024 میں حصہ لیں گے۔

کانگریس اور گاندھی خاندان کا اتر پردیش کی سیٹ سے راہل کو کھڑا کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سیاسی طاقت کا مقابلہ کرنے کے لیے ان کے اعتماد کا مظہر ہے جہاں ہندو قوم پرست جماعت کئی سالوں سے برسراقتدار ہے۔

اس اقدام سے انڈیا کی آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑی ریاست میں پارٹی کارکنان کے حوصلے بلند ہونے کی بھی توقع ہے جہاں بی جے پی اور علاقائی جماعتوں نے کانگریس کا نام تقریباً مٹا دیا ہے۔

اتر پردیش کا انڈیا کے عام انتخابات میں سب سے اہم کردار رہا ہے جہاں لوک سبھا میں سب سے زیادہ سیٹیں اسی ریاست سے ہوتی ہیں۔

banner

انڈیا کے عام انتخابات کا آغاز 19 اپریل سے ہو گیا ہے جو ملک بھر میں یکم جون تک سات مرحلوں میں مکمل ہو گا، ووٹوں کی گنتی چار جون کو ہو گی۔

کانگریس نے ملک کی آزادی کے بعد 76 سالوں میں سے 54 سالوں تک انڈیا پر حکومت کی ہے۔ نہرو اور گاندھی خاندان کے افراد ان 54 سالوں میں سے 37 سے زائد سالوں تک وزیر اعظم رہے ہیں۔

رائے بریلی اور امیٹھی کی ملحقہ حلقے کئی دہائیوں سے گاندھی خاندان کا سیاسی گڑھ رہے ہیں۔

تاہم 2014 میں مودی کے ہاتھوں اقتدار سے باہر ہونے کے بعد سے کانگریس کی اس شہر بلکہ پوری ریاست میں مقبولیت کم ہوئی ہے جو اپنا کھویا ہوا مقام پانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

راہل گاندھی کی اطالوی نژاد والدہ سونیا گاندھی نے 2019 میں رائے بریلی سے کامیابی حاصل کی تھی جب کہ راہل امیٹھی سے بی جے پی کی وزیر سمرتی ایرانی کے ہاتھوں ہار گئے تھے۔ جس کے بعد وہ جنوبی ریاست کیرالہ سے منتخب ہو کر پارلیمنٹ پہنچے تھے۔

رواں برس سونیا گاندھی نے رائے بریلی سے الیکشن لڑنے کے بجائے پارلیمنٹ کے ایوان بالا یعنی راجیہ سبھا رکن بننے کا انتخاب کیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024