Thursday, September 19, 2024, 8:03 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انڈیا شیخ حسینہ کو بیان بازی سے روکے: بنگلہ دیش

انڈیا شیخ حسینہ کو بیان بازی سے روکے: بنگلہ دیش

انڈیا باہمی تعلقات کے لیے سابق وزیر اعظم پر دباؤ ڈالے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا ہے کہ انڈیا باہمی تعلقات کے لیے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ پر دباؤ ڈالے کہ وہ ’خاموش‘ رہیں۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ جب تک وہ انڈیا میں ہیں، یہ باہمی تعلقات کے مفاد میں نہیں کہ وہ وہاں سے وعظ کرتی رہیں۔چوں کہ انہیں وہاں پناہ دی گئی ہے اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ وہ خاموش رہیں اور ان کے میزبان انہیں خاموش رہنے کے لیے کہیں۔

حسین نے کہا کہ نئی حکومت بھی نئی دہلی کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتی ہے۔

انڈیا سے شیخ حسینہ کی وطن واپسی کی درخواست کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وقت ہی بتائے گا کہ آیا ایسی درخواست کی جائے گی یا نہیں۔لیکن ابھی یہ ان کے بہترین مفاد میں ہے اور ساتھ ہی ان کے میزبانوں اور ہمارے مفاد میں بھی کہ وہ خاموش رہیں۔‘

banner

76 سالہ شیخ حسینہ دنیا کی طویل ترین حکمرانی کرنے والی خاتون رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024