Sunday, July 20, 2025, 5:19 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انگلش پریمیئر لیگ: مانچسٹر سٹی نے برائٹن اینڈ ہووالبیون کو بآسانی 0-4 سے ہرا دیا

انگلش پریمیئر لیگ: مانچسٹر سٹی نے برائٹن اینڈ ہووالبیون کو بآسانی 0-4 سے ہرا دیا

مانچسٹر سٹی 76 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرے سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئی

by NWMNewsDesk
0 comment

دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے ایک میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیم کوبا آسانی 0-4 گول سے ہرا دیا۔

ایمیکس سٹیڈیم، برائٹن میں کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور برائٹن اینڈ ہووالبیون کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔

مانچسٹر سٹی کی ٹیم میچ کے آغاز سے ہی برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیم پر حاوی ہوگئی، مانچسٹر سٹی کی طرف سے 17 ویں منٹ پر کیون ڈی بروئن نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو برائٹن اینڈ ہوو البیون کے خلاف 0-1 کی برتری دلادی۔

26 ویں اور 34 ویں منٹ پر فل فوڈن نے مزید دو گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری کو بڑھاتے ہوئے 0-3 کر دیا، یوں میچ کے پہلے ہاف پر مانچسٹر سٹی کو برائٹن اینڈ ہوو البیون کے خلاف 0-3 گول کی برتری تھی۔

banner

دوسرے ہاف میں بھی مانچسٹر سٹی کی ٹیم چھائی رہی ،جولین الواریزنے 62 ویں منٹ پر ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری کو بڑھاتے ہوئے 0-4 کر دیا، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا اور یوں مانچسٹر سٹی نے یکطرفہ مقابلے کے بعد برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیم کو بآسانی 0-4 سے ہرا دیا۔

یہ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی انگلش پریمیئر لیگ میں 23ویں فتح ہے اور وہ اس کامیابی کے بعد ایک درجہ ترقی پاکر 76 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرے سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ آرسنل کی ٹیم سب سے زیادہ 77 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے ، دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 76 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ لیورپول کی ٹیم 74پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024