انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں لیور پول نے برینٹ فورڈ کو شکست دے دی، یہ لیور پول کی لیگ میں آٹھویں فتح ہے
اینفیلڈ لیورپول میں کھیلے گئے میچ میں لیور پول ابتداء سے ہی برینٹ فورڈ پر حاوی ہو گئی اور اس کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملےکئے۔
لیور پول کے محمد صالح نے میچ کے 37 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو برینٹ فورڈ کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلادی، جو میچ کے ہاف تک برقرار رہی۔
دوسرے ہاف میں بھی لیور پول کی ٹیم نے اپنی عمدہ کھیل کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے حریف برینٹ فورڈ کو بے بس رکھا۔
لیور پول کے محمد صالح نے دوبارہ 62 ویں منٹ میں گیند کو جال میں پھینکتے ہوئے مقابلہ 0-2 کر دیا اس کے ٹھیک 12 منٹ بعد لیور پول کے ہی ڈیوگو جوٹا نے 74 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو برینٹ فورڈ کے خلاف 0-3 گول کی برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی
اس کامیابی کے ساتھ ہی لیور پول کی ای پی ایل میں فتوحات کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔لیورپول کی ٹیم ای پی ایل ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہے۔