Thursday, November 21, 2024, 1:48 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انہی کھلاڑیوں نے ٹیم کو نمبر ون بنایا اور یہی میچز جتوائیں گے: بابر کا ٹیم سلیکشن کا بھرپور دفاع

انہی کھلاڑیوں نے ٹیم کو نمبر ون بنایا اور یہی میچز جتوائیں گے: بابر کا ٹیم سلیکشن کا بھرپور دفاع

کپتان نے ٹیم میں اختلافات کی خبروں کی تردید کردی

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ خود سے زیادہ مجھے میری ٹیم پر اعتماد ہے۔

ورلڈکپ کے لیے بھارت روانگی سے قبل منگل کو پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ انہی کھلاڑیوں نے پاکستان کو نمبر ون بنایا ہے، مجھے پتہ ہے کہ کون میرے لیے اور ٹیم کے لیے فائٹ کرتا ہے’۔

ورلڈکپ سے متعلق بابر نے کہا ‘بھارت میں پہلی مرتبہ کھیلنے کا دباؤ نہیں ہے،کنڈیشنز کے بارے میں علم ہے،سابق کرکٹرز سے معلومات لینے کی کوشش کی ہے، ورلڈ کپ کے لیے بھرپور تیاری ہے، کوشش کریں گے کہ بطور ٹیم اچھا کھیل پیش کریں’۔

banner

انہوں نے کہا کہ میرے لیے اعزاز ہے کہ اس مرتبہ کپتان کی حیثیت سے کھیل رہا ہوں،کوشش ہے کہ ہم جیت کر آئیں، ان ہی لڑکوں کی وجہ سے ہم نمبر ون بنے ہیں، میں ٹیم میں زیادہ تبدیلیوں کا قائل نہیں ہوں، ایشیا کپ کے دو میچز میں ہم اچھا نہیں کھیلے، فیلڈنگ میں کمی تھی، بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

بابر نے نسیم شاہ کی انجری سے متعلق کہا کہ ‘ورلڈکپ میں اس کی کمی محسوس ہوگی، اسے ہم کافی یاد کریں گے، وہ شاہین کے ساتھ جیسی بولنگ کرتا تھا وہ ہمیں مختلف وائب دیتا تھا، نسیم کے بعد جو بہترین چوائس تھی اسے ٹیم میں لائے ہیں’۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024