Wednesday, February 5, 2025, 1:50 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اولمپکس سے چند دن قبل پیرس میں آسٹریلوی خاتون سے زیادتی

اولمپکس سے چند دن قبل پیرس میں آسٹریلوی خاتون سے زیادتی

آسٹریلوی حکومت کی طرف سے واقعے کی شدید مذمت

by NWMNewsDesk
0 comment

فرانس کے دارالحکومت میں 26 جولائی سے اولمپکس شروع ہورہے ہیں۔ پیرس بھر میں جشن کا سماں ہے۔ ایسے میں ایک انتہائی گھناؤنا واقعہ رونما ہوا ہے جس نے سیکیورٹی کے حوالے سے سوال کھڑے کردیے ہیں۔

آسٹریلیا کی 25 سالہ خاتون کو ایک کباب شاپ میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مدد کے لیے چلاتی رہی۔ اس واقعے پر آسٹریلیا نے شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے۔

اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون نے کہا ہے کہ مجرم حلیے سے افریقی لگ رہے تھے۔ خاتون نے سڑک کے کنارے واقع کباب شاپ میں پناہ لینے کی کوشش کی۔ پیرس کے حکام بتایا کہ یہ واقعہ 20 جولائی کی نصف شب کا ہے۔

پولیس نے قرب و جوار کے مکانات ار دکانوں سے سی سی ٹی وی نکال کر تفتیش شروع کردی ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024