63
کینیڈا کو خوبصورت اور وسیع و عریض جھیلوں کا ملک کہا جاتا ہے جہاں کم و بیش اکتیس ہزار سات سو باون چھوٹی بڑی جھیلیں موجود ہیں۔ ٹورونٹو میں رہنے والوں کیلئے قریب ترین جھیل لیک اونٹاریو ہے۔ لیک اونٹاریو کی وسعت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہاں باقاعدہ بحری جہاز چلتے ہیں۔ پروگرام دور بین کے میزبان سعود ظفر کی رہائش سے قریب بھی یہی جھیل ہے لیکن آج کی قسط میں سعود ظفر ٹورونٹو سے 250 کلومیٹر کی مسافت پر نارتھ بے جارہے ہیں جہاں ان کی منزل لیک نیپسنگ ہے۔ لیک نیپسنگ کا رقبہ آٹھ سو تہتر مربع کلومیٹر ہے اور یہ ملک کی پانچویں بڑی جھیل ہے۔