Tuesday, July 22, 2025, 3:05 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایئر العربیہ کا 10 جنوری سے کابل کے لیے روزانہ پروازیں شروع کرنے کا اعلان

ایئر العربیہ کا 10 جنوری سے کابل کے لیے روزانہ پروازیں شروع کرنے کا اعلان

کابل ایئرپورٹ کی مکمل فعالیت افغانستان کی تباہ حال معیشت کی بحالی کے لیے اہم قرار

by NWMNewsDesk
0 comment

متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن ’ایئرالعربیہ‘ نے کابل کے لیے روزانہ پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایئرالعربیہ دوسری اماراتی ایئرلائن بن گئی ہے جو افغان دارالحکومت کے لیے پروازیں چلائیں گی۔

شارجہ سے چلنے والی ایئرلائن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمپنی 10 جنوری سے کابل کے لیے روزانہ ایک براہ راست پرواز چلائے گی۔

کمپنی کے سی ای او عادل العلی کے کہنا ہے کہ کابل کے لیے نئی پروازیں مسافروں کو مناسب قیمت پر سفری سہولت فراہم کرنے اور نئی منازل کی تلاش کے ہمارے عزم کا اظہار ہے۔

banner

گذشتہ مہینے امارات ہی کی سستی ایئرلائن فلائی دبئی پہلی بین الاقوامی کمپنی بن گئی جو کہ 2021 میں امریکی انخلا کے بعد افغانستان کے لیے پروازیں شروع کی تھیں۔
افغانستان سے بڑی تعداد میں انخلا اور اس کے احاطہ میں خودکش حملے کے بعد کابل ایئرپورٹ غیرفعال ہوگیا تھا۔ خود کش حملے میں 170 افراد ہلاک ہوئے تھے جس میں 13 امریکی فوجی بھی شامل تھے۔
کابل ایئرپورٹ کی مکمل فعالیت کو افغانستان کی تباہ حال معیشت کی بحالی کے لیے اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024