104
ایران کی ایک عدالت نے فرانسیسی شہری لوئس آرناؤد کو پروپیگنڈا کرنے اور ایران کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے جرم میں پانچ برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
فرانس نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لوئس کو بے بنیاد الزامات کے تحت قصوروار بتا کر پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ثبوت میں کچھ بھی نہیں ہے اور لوئس کو کسی وکیل تک رسائی بھی نہیں دی گئی۔
دوہری شہریت رکھنے والے ایرانی نژاد ارناؤد پیشے سے بینکنگ کنسلٹنٹ ہیں، جنہیں گزشتہ ستمبر میں جاسوسی اور سکیورٹی سے متعلق الزامات عائد کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔
