Thursday, October 23, 2025, 11:24 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایران کا بھارتی سیاحوں کیلئے 15 دن کی ویزا فری انٹری کا اعلان

ایران کا بھارتی سیاحوں کیلئے 15 دن کی ویزا فری انٹری کا اعلان

ویزا کے بغیر آنے والے بھارت کے سیاح صرف فضائی سفر کے ذریعے ہی ایران میں آ سکیں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

ایران نے بھارتی سیاحوں کے لیے 15 دن کی ویزا فری انٹری کا اعلان کر دیا ہے۔

نئی دہلی میں ایران کے سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ بھارتی پاسپورٹ کے حامل افراد ویزے کے بغیر پندرہ دن کے لئے ایران آ سکیں گے۔

ایران کی جانب سے نئی پالیسی کے تحت ہر چھ ماہ بعد بھارتی باشندے بغیر ویز ا ایران جا کر پندرہ دن کا قیام کر سکیں گے۔

صرف سیاحوں کو ویزا کے بغیر آنے کی اجازت ہو گی، پندرہ دن کی مدت میں توسیع نہیں کی جائے گی، تعلیم، کاروبار، ملازمت کی غرض سے آنیوالوں کیلئے ویزے کا حصول لازم ہو گا۔

banner

ایرانی سفارتخانے کے مطابق ویزا کے بغیر آنے والے بھارت کے سیاح صرف فضائی سفر کے ذریعے ہی ایران میں آ سکیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی پاسپورٹ کے حامل افراد کو تھائی لینڈ، ویتنام، سری لنکا نے بھی بغیر ویزا انٹری کی سہولت دے رکھی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024