Saturday, December 13, 2025, 8:15 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایشا امبانی کا چھ کروڑ ڈالرز سے زائد مالیت کا گھر بین ایفلیک اور جینیفر لوپیز نے خرید لیا

ایشا امبانی کا چھ کروڑ ڈالرز سے زائد مالیت کا گھر بین ایفلیک اور جینیفر لوپیز نے خرید لیا

38 ہزار اسکوائرر فٹ کے رقبے پر پھیلے ہوئے اس گھر میں 12 کمروں اور 24 باتھ روم ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

ہالی وڈ میں پاور کپل کے طور پر جائے جانے والے اداکار بین ایفلیک اور ان کی اہلیہ گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز نے بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی سے لاس اینجلس میں واقع اُن کا عالیشان گھر خرید لیا ہے۔

مذکورہ گھر کی مالیت چھ کروڑ ڈالرز سے زیادہ یعنی پانچ ارب بھارتی روپے ہے۔

38 ہزار اسکوائرر فٹ کے رقبے پر پھیلے ہوئے اس گھر میں 12 کمروں اور 24 باتھ روم کے ساتھ ساتھ انڈور پکل بال کورٹ، سیلون، جمنازیم، باکسنگ رنگ اور اسپا کی سہولت کے ساتھ ساتھ سوئمنگ پول بھی موجود ہے۔

اس گھر میں ایک آؤٹ ڈور کچن کے ساتھ ساتھ ایک بڑا لان بھی موجود ہے جس میں مہمانوں کی خاطر تواضع کی جا سکتی ہے جب کہ گیراج میں کم سے کم 10 اور زیادہ سے زیادہ 90 گاڑیوں کی بیک وقت پارکنگ کا بھی انتظام ہے۔

banner

بین ایفلیک اور جینیفر لوپیز نے گزشتہ سال جون میں اسے اس گھر کی ڈیل فائنل کی تھی اور امکان ہے کہ جلد اس میں شفٹ ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024