Thursday, March 13, 2025, 12:58 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایشیا کپ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 89 رنز سے شکست دیدی۔

ایشیا کپ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 89 رنز سے شکست دیدی۔

افغانستان کی پوری ٹیم 44.3 اوورز میں 245 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، بنگلہ دیش کے مہدی حسن میراز 112 اورنجم الحسین شانتو نے104 رن بنائے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

لاہور: (این ڈبیو ایم نیوز) ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 89 رنز سے شکست دیدی۔

لاہور قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے ایشیا کپ 2023 کے چوتھے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے۔

افغانستان کی طرف سے ابراہیم زادران 75، حشمت اللہ شاہدی 51 اور رحمت شاہ 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔ راشد خان 24، نجیب اللہ زادران 17 اور گلبدین نائب 15 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کی طرف سے تسکین احمد نے 4، شوریف الاسلام نے 3، حسن محمود اور مہدی حسن میراز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

banner

بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے۔ مہدی حسن میراز 112 رنز بنانے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ جبکہ نجم الحسین شانتو 104 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔

اوپنر محمد نعیم 28، توحید ہردوئے 0، مشفق الرحیم 25 اور شمیم حسین 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ شکیب الحسن 18 گیندوں پر 32 اور عفیف حسین 4 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

افغانستان کی طرف سے گلبدین نائب اور مجیب الرحمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی جبکہ بنگلہ دیش کے تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024