Sunday, December 22, 2024, 10:39 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایف بی آئی ڈائریکٹر کا ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی مستعفی ہونے کا اعلان

ایف بی آئی ڈائریکٹر کا ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی مستعفی ہونے کا اعلان

کرسٹوفر رے نے ایف بی آئی کے اندرونی اجلاس میں اپنے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی تحقیقاتی ایجنسی (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

کرسٹوفر رے نے ایف بی آئی کے اندرونی اجلاس میں اپنے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

ٹرمپ کی جانب سے کاش پٹیل کو ایف بی آئی کا سربراہ نامزد کیا گیا ہے، کرسٹوفر نے ٹرمپ کے خلاف خفیہ دستاویزات چھپانے کے کیس پر وفاقی تحقیقات میں مدد کی تھی۔

خیال رہے کہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوامی طور پر اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ کرسٹوفر رے کی جگہ کاش پٹیل کو تعینات کرنا چاہتے ہیں، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ٹرمپ کے وفاداروں میں سے ہیں۔

banner

ٹرمپ کی جانب سے نامزدگی کے بعد کاش پٹیل نے ایف بی آئی کے اختیارات کو محدود کرنے کا عندیہ دیا تھا۔۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024