Wednesday, March 12, 2025, 1:39 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایلون مسک کی اوپن اے آئی خریدنے کی پیشکش

ایلون مسک کی اوپن اے آئی خریدنے کی پیشکش

سیم آلٹمین نے مسک کی آفر ٹھکراتے ہوئے ایکس (ٹویٹر) کی بولی لگادی

by NWMNewsDesk
0 comment

ٹیسلا کے بانی ایلون مسک اور چیٹ جی پی ٹی کے سیم آلٹمین ایک بار پھر آمنے سامنے ہیں

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی سربراہی میں سرمایہ کاروں کے گروپ نے چیٹ جی پی ٹی کی مالک کمپنی اوپن اے آئی کو خریدنے کے لیے تقریباً 97.4 ارب ڈالر کی پیشکش کردی ہے۔

دوسری جانب اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین نے مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس بولی کو فوری طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا، ’نہیں شکریہ لیکن اگر آپ چاہیں تو ہم ٹوئٹر کو 9.74 بلین ڈالر میں خرید لیں گے۔

مسک اور آلٹ مین نے مل کر 2015 میں اوپن اے آئی کو شروع کیا تھا اور بعد میں دونوں میں اس بات پر مقابلہ تھا کہ اس کی قیادت کس کو کرنی چاہیے۔ تاہم طویل جھگڑے کے بعد ایلون مسک نے 2018 میں کمپنی کے بورڈ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

banner

اوپن اے آئی کے ابتدائی سرمایہ کار اور بورڈ کے رکن مسک نے گزشتہ سال پہلے کیلیفورنیا کی ایک ریاستی عدالت میں اور بعد میں وفاقی عدالت میں اوپن اے آئی پر مقدمہ بھی دائر کیا تھا۔

مسک نے یہ الزام لگایا کہ کمپنی نے ایک غیر منافع بخش تحقیقی لیب کے طور پر اپنے مقاصد کے برعکس کام کیا ہے۔ اس کا مقصد انسانوں سے بہتر مصنوعی ذہانت کا قیام عمل میں لاتے ہوئے عوام کی بھلائی کے لیے کام کرنا تھا۔

مسک کے وکیل مارک ٹوبروف کے مطابق مسک اور سرمایہ کاری کرنے والی فرموں کا ایک کنسورشیم اوپن اے آئی کا کنٹرول سنبھالنا چاہتا ہے اور اسے ایک غیر منافع بخش ریسرچ لیب کے طور پر اپنے اصل خیراتی کام میں واپس لانا چاہتا ہے۔

ایلون مسک نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو سال 2022 میں 44 ارب ڈالر میں خریدا تھا۔

مسک کے وکیل ٹوبروف نے کہا ہے کہ مسک نے اوپن اے آئی کے قیام سے لے کر 2018 تک سٹارٹ اپ میں تقریباً 45 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024