قازقستان کی نامور ٹینس سٹار ایلینا ریباکینا نے بیلاروس کی نامور ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا کو شکست دے کر ڈبلیوٹی اے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔
A trophy worthy of a smile 😉🏆
Elena Rybakina puts on a masterclass against Aryna Sabalenka 6-0, 6-3 to claim career title No.6 in Brisbane!#BrisbaneTennis pic.twitter.com/cN0OiJ3r8E
— wta (@WTA) January 7, 2024
کوئنز لینڈ ٹینس سنٹر کے ہارڈ کورٹ پر کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں قازقستان کی 26 سالہ ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ ایلینا ریباکینا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلاروس کی نامور ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 3-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔
ایلینا ریبا کینا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف بیلاروس کی عالمی نمبر دو آریا نا سبالینکا کو صرف 70 منٹ میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
یہ ایلینا ریبا کینا کے ٹینس کیریئر کا چھٹا ڈبلیو ٹی اےٹائٹل ہے۔