اے ٹی پی موزل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے شہر میٹزمیں جاری ہے۔
اٹلی کے ٹینس کھلاڑی فابیو فوگنینی اور فرانس کے کھلاڑی یوگو ہمبرٹ اپنی فتوحات کو جاری رکھتے ہوئے اے ٹی پی موزل اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
آج مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں کے ٹینس کھلاڑی فابیو فوگنینی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن دفاعی چیمپئن لورنزو سونیگو کو اسٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 2-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، جہاں ان کا مقابلہ یوگو ہمبرٹ سے ہوگا۔
ایک اور میچ فرانس کے کھلاڑی یوگو ہمبرٹ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاڑی ہیرالڈ میوٹ کو اسٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 5-7 سے مات دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔