Sunday, April 20, 2025, 2:41 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جو بائیڈن کی ٹرمپ پر سخت تنقید: “اتنا نقصان پہنچایا کہ یقین نہیں آتا”

جو بائیڈن کی ٹرمپ پر سخت تنقید: “اتنا نقصان پہنچایا کہ یقین نہیں آتا”

انہوں نے الزام لگایا کہ صدر ٹرمپ سماجی سلامتی پروگرام کو خطرات سے دوچار کر رہے ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے سابق صدر اور موجودہ صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے نئی مدت کے آغاز میں ہی امریکی عوام، خاص طور پر متوسط طبقے کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

شکاگو میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بائیڈن نے انکشاف کیا کہ اب تک 7 ہزار سے زائد سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے، جو بائیڈن کے بقول ٹرمپ کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ صدر ٹرمپ سماجی سلامتی پروگرام کو خطرات سے دوچار کر رہے ہیں اور ان کی کٹوتیوں سے عمر رسیدہ امریکیوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچے گا۔

بائیڈن نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے سوشل سیکیورٹی اور صحت کی سہولیات پر کی جانے والی ممکنہ کٹوتیاں امریکہ کے معمر شہریوں کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہیں۔

banner

ان کے مطابق ٹرمپ کا مقصد “سماجی تحفظ کو کمزور کر کے سرمایہ داروں کو مزید طاقت دینا” ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے طنزیہ انداز میں کہا کہ “یہ حیران کن ہے کہ بائیڈن رات میں خطاب کرنے جا رہے ہیں، کیونکہ وہ تو عام طور پر اس وقت سو چکے ہوتے ہیں۔”

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024