Saturday, April 19, 2025, 12:44 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بحیرہ احمر پر پہلا جان لیوا حوثی میزائل حملہ، تین ملاح ہلاک چار زخمی

بحیرہ احمر پر پہلا جان لیوا حوثی میزائل حملہ، تین ملاح ہلاک چار زخمی

حملے کے نتیجے میں بحری جہاز کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ حوثیوں کے بحیرہ احمر خلیج عدن کے علاقے میں کیے گئے تازہ میزائل میں میں کثیر قومی بحری عملے کے تین ارکان ہلاک اور کم از کم چار زخمی ہو گئے ہیں۔

سینٹ کام کی طرف سے جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حوثیوں کے اس حملے کے نتیجے میں بحری جہاز کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ حوثی حملے کے نتیجے میں انسانی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس سے پہلے بدھ کے روز برطانوی و امریکی حکام نے بتایا تھا کہ حوثیوں کے میزائل حملے سے دو جہازوں کو نقصان ہو گیا ہے۔

دوسری جانب حوثیوں نے یونانی ملکیت میں مال بردار جہاز پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ یہ حملہ یمن کی بندرگاہ عدن سے پچاس سمندری میل کے فاصلے پر کیا گیا ہے۔

banner

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ ایکس’ پر برطانوی سفارت خانے کی طرف سے لکھا گیا ہے کہ ‘کم از کم دو بے گناہ ملاح مارے گئے ہیں، یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے مگر حوثی حملے کے بعد اس سے بچا نہیں جا سکتا تھا۔ کیونکہ حوثی بحیرہ احمر میں بین الاقوامی جہازوں پر مسلسل حملے کر رہے ہیں۔ انہیں یہ حملے لازماً روکنے چاہییں۔’

ایک سینئیر امریکی اہلکار نے بھی دو ملاحوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔ امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اس بارے میں کہا ‘ واشنگٹن حوثیوں سے جواب دینے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا۔’

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024