بدنام زمانہ امریکی شہری جیفری ایپسٹین اسکینڈل سے متعلق مزید ہوشربا دستاویزات جاری کردی گئیں۔
برطانیہ کے شہزادہ اینڈریو سے جنسی تعلق کا الزام لگانے والی لڑکی ورجینیا جُوفرے نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے17 برس کی عمر میں فرانس لے جایا گیا تھا جہاں شہزادہ اینڈریو کے ساتھ ساتھ ایک اور غیرملکی شہزادے نے بھی اس سے جنسی تعلق قائم کیا تھا۔
ورجینیا جُوفرے کا کہنا ہے کہ شہزادہ انگریزی بھی بولتا تھا، نام پتا نہیں، شہزادہ اینڈریو سے جنسی تعلق پرایپسٹین نے 15 ہزار ڈالر دیے تھے۔
ورجینیا کا دعویٰ ہے کہ اس کی دوست کا بل کلنٹن، ڈونلڈ ٹرمپ، رچرڈ برینسن سمیت وکٹوریا سیکرٹ کے مالک سے بھی جنسی تعلق تھا۔
ورجینیا نے مزید دعویٰ کیا کہ پروفیسر اسٹیفن ہاکنگ، سپر ماڈل نااومی کیمبل ، اداکار کیون اسپیسی، لیبرلیڈر پیٹرمینڈلسن بھی ایپسٹین کےجزیرے پر دیکھے گئے۔