5
برطانوی پارلیمنٹ نے لاعلاج مرض میں مبتلا شہریوں کو مرنے کا حق استعمال کرنے کے ابتدائی بل کی منظوری دے دی۔
اینڈ آف لائف بل کی حمایت میں 330 اور مخالفت میں 275 ارکان نے ووٹ دیئے۔
بل کےمطابق ایسے شہری جن کی زندگی معتبر طبی ادارے کے مطابق چھ ماہ یا اس سے کم باقی رہ گئی ہے۔ انہیں زندگی کے فوری خاتمے کیلئے طبی مدد حاصل ہوسکے گی۔
بل کی مخالفت کرنے والے ارکان کا کہنا ہے کہ بل کی منظوری سے شدید بیمار لوگ خود کو معاشرے اور اپنے خاندان پر بوجھ تصور کریں گے۔
بل کی حتمی منظوری کیلئے تفصیلی بحث کی جائےگی۔ جس میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔