Friday, March 14, 2025, 2:03 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برطانیہ کی یوکرین کی سلامتی کیلئے دفاعی کوششیں بڑھانے کی اپیل

برطانیہ کی یوکرین کی سلامتی کیلئے دفاعی کوششیں بڑھانے کی اپیل

لندن میں یوکرینی صدر سے اظہار یکجہتی کے لیے برطانیہ میں یورپی رہنماؤں کا اجلاس

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے مابین کشیدگی کے درمیان یوکرینی صدر سے اظہار یکجہتی کے لیے برطانیہ میں یورپی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔

لندن میں منعقدہ اجلاس سے برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کیلئے اچھے نتائج حاصل کرنا صرف صحیح اور غلط کا معاملہ نہیں۔ یورپ کو یوکرین کی سلامتی کیلئے دفاعی کوششیں بڑھانا ہوں گی۔

کیئر اسٹارمر نے کہا کہ اچھے نتائج تمام یورپی اقوام اور دوسرے لوگوں کی سلامتی کیلئے بھی ضروری ہیں، یورپی ممالک کو یوکرین کی سلامتی کیلئے دفاعی کوششیں بڑھانی ہوں گی، یوکرین کی سلامتی میں پورے براعظم کا استحکام ہے۔

اجلاس میں یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کے علاوہ کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور دیگر یورپی سربراہان سمیت نیٹو کے سیکریٹری جنرل، یورپی کمیشن اور یورپین کونسل کے صدور شریک ہوئے۔

banner

اجلاس میں روس یوکرین جنگ خاتمے کی کوششوں، وسیع تر یورپی دفاع پر تبادلہ خیال کیا کیا گیا۔

اجلاس سے قبل اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے برطانوی وزیراعظم اسٹارمر اور یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات کی جس میں یوکرین تنازع کے حل پر بات چیت ہوئی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز برطانیہ نے یوکرین کو 2.8 ارب ڈالرز کا قرض دینے کا اعلان بھی کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024