Sunday, November 10, 2024, 1:33 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بنگلا دیشی رکن اسمبلی بھارت میں لاپتہ، پولیس کو قتل کا شبہ

بنگلا دیشی رکن اسمبلی بھارت میں لاپتہ، پولیس کو قتل کا شبہ

انوار العظیم علاج کی غرض سے 12 مئی کو بھارتی ریاست مغربی بنگال پہنچے تھے

by NWMNewsDesk
0 comment

بنگلا دیش کی اسمبلی کے رکن انوار العظیم بھارت میں لاپتہ ہوگئے۔

بنگلا دیش کی اسمبلی کے رکن انوار العظیم کا تعلق حکمران جماعت عوامی لیگ سے ہے اور وہ علاج کی غرض سے 12 مئی کو بھارتی ریاست مغربی بنگال پہنچے تھے۔

رکن اسمبلی انوار العظیم 12 مئی کو مغربی بنگال میں اپنے دوست بسواس کے گھر کلکتہ پہنچے تھے جہاں سے وہ 2 دن بعد لاپتہ ہوگئے جس پر ان کے دوست نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔

پولیس کے مطابق رکن اسمبلی کا موبائل بھی بند جارہا ہے، پولیس کو خدشہ ہےکہ انہیں قتل کردیا گیا ہے اور ان کی لاش کو کلکتہ کے نیوٹاؤن کے علاقے میں کہیں دفن کیا گیا ہے۔

banner

رپورٹس کے مطابق رکن اسمبلی انوار العظیم کے اہل خانہ نے اس معاملے کو بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے سامنے بھی اٹھایا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024