Wednesday, January 15, 2025, 9:44 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بولیویا میں فوجی بغاوت ناکام ، آرمی چیف گرفتار

بولیویا میں فوجی بغاوت ناکام ، آرمی چیف گرفتار

صدر لوئی آرک کا فوجی بغاوت کو ناکام بنانے پر عوام کا شکریہ

by NWMNewsDesk
0 comment

جنوبی امریکی ملک بولیویا میں حکومت کا تختہ اُلٹنے کی سازش اور فوجی بغاوت کو ناکام بنادیا گیا۔

جنوبی امریکی ملک بولیویا میں فوج نے صدارتی محل سمیت متعدد سرکاری عمارتوں پر دھاوا بول دیا، منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کے دوران درجنوں فوجی گاڑیاں صدارتی محل کے عمارت سے ٹکرادی گئیں۔

صدارتی محل کی حفاظت پر مامور اہلکاروں نے فوجی گاڑیوں کے ذریعے صدارتی محل کے محاصرے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کئی فوجیوں کو گرفتار کرلیا اور بعد میں تمام گاڑیاں وہاں سے ہٹادی گئیں۔

فوجی بغاوت ناکام بنائے جانے کے بعد بولیویا کی فوج کے جنرل جوآن ہوزے زُونیگا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

banner

بولیویا کے صدر لوئی آرک نے فوج کے نئے سربراہ کا تقرر کیا ہے جنہوں نے تمام فوجیوں کو حکم دیا کہ منتخب حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف ہتھیار نہ اٹھائے جائیں۔

جس کے بعد اپنے سربراہ کا حکم ملتے ہی فوجیوں نے اپنی بیرکس میں واپس جانا شروع کیا اور صدر آرک کے ہزاروں حامی صدارتی محل کے سامنے چوک میں جمع ہوگئے، جنہوں نے بولیویا کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔

جنوبی امریکا کے ملک بولیویا کے صدر لوئی آرک نے منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش اور فوجی بغاوت کو ناکام بنانے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کی ہر کوشش کے سامنے مزاحم ہوں گے اور عوام سے مدد طلب کریں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024