Tuesday, July 8, 2025, 12:07 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت میں انتخابی فنڈنگ سسٹم غیر آئینی قرار ، ختم کرنیکا حکم

بھارت میں انتخابی فنڈنگ سسٹم غیر آئینی قرار ، ختم کرنیکا حکم

اسٹیٹ بینک آف انڈیا کو مزید بانڈز جاری نہ کرنے کی ہدایت

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی سپریم کورٹ نے7 سال پرانے انتخابی فنڈنگ سسٹم کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسے ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

نئی دلی میں 7 سال پرانےالیکٹورل بانڈز سسٹم کوختم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی۔

دورانِ سماعت چیف جسٹس نے الیکٹورل بانڈز نامی سسٹم کو غیر آئینی قرار دینے کے ساتھ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کو حکم دیا کہ وہ اب مزید بانڈز جاری نہ کریں۔

الیکٹورل بانڈز نامی اس نظام کے تحت کوئی بھی شخص یا کمپنی یہ بانڈز ریاست کے زیر انتظام اسٹیٹ بینک آف انڈیا سے خرید سکتی تھی اور انہیں اپنی پسند کی سیاسی جماعت کوشناخت ظاہر کیے بغیر بنا کسی حد کے پیسے دے سکتی تھی۔

banner

واضح رہے کہ اس نظام کو بھارتی سپریم کورٹ کے اراکین اور سول سوسائٹی کے ایک گروپ کی جانب سے چیلنج کیا گیا تھا کہ عوام کویہ جاننے کا حق ہےکہ سیاسی جماعتوں کو کون فنڈنگ دے رہا ہے۔

اس فیصلے کو وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتہ پارٹی کے لیے ایک دھچکے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو 2017 میں متعارف کرائے گئےاس نظام سے اب تک سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والی جماعت رہی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024