Monday, June 9, 2025, 7:22 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت میں غیرملکی خاتون سیاح کا گینگ ریپ، 4 ملزمان گرفتار

بھارت میں غیرملکی خاتون سیاح کا گینگ ریپ، 4 ملزمان گرفتار

خاتون ایک سیاح اور بلاگر ہیں جن کے انسٹاگرام پر 2 لاکھ سے زائد فالورز ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت کی ریاست جھار کھنڈ میں 28 سالہ ہسپانوی خاتون سیاح کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

حکام کی جانب سے متاثرہ خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ خاتون ایک سیاح اور بلاگر ہیں جن کے انسٹاگرام پر 2 لاکھ سے زائد فالورز ہیں۔

واقعے کے وقت خاتون سیاح اپنے ساتھی کے ساتھ سفر کررہی تھیں۔ انہوں نے رات گزارنے کے لیے جھارکھنڈ کے ضلع دمکا میں ٹینٹ لگایا جہاں 7 افراد نے ان پر حملہ کیا، گروہ نے خاتون سیاح کو اجتماعی ذیادتی کا نشانہ بنایا اور ان کے ساتھی کو زد و کوب کیا۔

خاتون سیاح نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں واقعے کی تفصیل سے آگاہ کیا جبکہ سیاح کے مرد ساتھی نے بھی اپنی پوسٹ میں کہا کہ ان کے سر پر متعدد بار ہیلمٹ سے ضرب لگائی گئی۔

banner

بعدازاں گشت پر مامور پولیس کی ایک گاڑی نے رات گئے اس جوڑے کو ریسکیو کرنے کے بعد اسپتال منتقل کیا۔

حکام کے مطابق واقعے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ جھارکھنڈ کے پولیس چیف نے میڈیا کو بتایا ہے کہ گروہ کے تمام افراد کی شناخت ہوچکی ہے اور باقی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

متاثرہ جوڑا جنوبی ایشیا کا سیاحتی دورہ کررہا تھا اور سری لنکا کا سفر مکمل کرنے کے بعد بھارت پہنچا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024