Thursday, November 21, 2024, 1:43 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت میں کسانوں کا احتجاج 12ویں روز میں داخل،5 افراد ہلاک، انٹرنیٹ بند

بھارت میں کسانوں کا احتجاج 12ویں روز میں داخل،5 افراد ہلاک، انٹرنیٹ بند

احتجاج کرنے والے بھارتی کسانوں نے مودی اور دیگر بی جے پی وزراء کے پتلے جلائے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت میں کسانوں کا دہلی چلو مارچ بارہویں روز بھی جاری ہے۔

مارچ کے دوران مشتعل مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پتلے نذر آتش کئے۔

دہلی چلو مارچ کے بارہویں روز بھی ہریانہ پولیس نےمظاہرین پر شدید لاٹھی چارج کیا، احتجاج کرنے والے بھارتی کسانوں نے مودی اور دیگر بی جے پی وزراء کے پتلے جلائے۔

پنجاب، ہریانہ سرحد پر کسانوں کے دہلی چلو مارچ کو دوبارہ شروع کرنے کے دوران کسانوں کی ہلاکت پر کسان رہنماؤں نے مذاکرات کے چوتھے دور میں حکومت کی تجویز کو مسترد کر دیا۔

banner

سکھ کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہریانہ پولیس نے شمبھو اور کھنوری میں نہتے عوام پر آنسو گیس کے گولے برسائے، کسانوں نے 21 سالہ شوبھ کرن سنگھ کی موت پر قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

دوسری جانب مودی سرکار کی جانب سے احتجاج کو جواز بنا کر بھارت کے سات اضلاع میں انٹرنیٹ پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

واضح رہے بھارتی کسانوں کے دہلی چلو مارچ کے دوران اب تک 5 مظاہرین جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024