Tuesday, June 10, 2025, 1:43 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت نے مالدیپ کے قریب نیا بحری اڈہ تعمیر کرلیا

بھارت نے مالدیپ کے قریب نیا بحری اڈہ تعمیر کرلیا

بھارت کے لکشدیپ جزائر پر تعمیر ہونے والے اس اڈے کا افتتاح 6 مارچ کو کیا جائے گا

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت نے اپنی افواج کے انخلا سے قبل مالدیپ کے قریب نیا بحری اڈہ تعمیر کرلیا۔

بھارتی بحریہ کے مطابق بھارت مالدیپ کے قریب ’اسٹریٹجک اہمیت‘ کے حامل جزائر پر اپنی افواج کی موجودگی کو بڑھانے کے لیے ایک نئے اڈے کا افتتاح کرنے جارہا ہے۔

یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کچھ ہی دنوں میں مالدیپ سے بھارتی افواج کے انخلا کا آغاز ہونے والا ہے۔

ہفتے کے روز بھارتی بحریہ کے جاری بیان کے مطابق نیا اڈہ خطے میں بھارت کی جانب سے آپریشنل نگرانی کو مزید وسعت دے گا۔ بھارت کے لکشدیپ جزائر پر تعمیر ہونے والے اس اڈے کا افتتاح 6 مارچ کو کیا جائے گا جس کے بعد یہاں تعینات بحری دستہ ایک ’خودمختار بحری یونٹ‘ میں بدل جائے گا۔

banner

نیا بحری اڈہ مالدیپ سے 130 کلومیٹر کے فاصلے پر منی کوئے جزیرے پر واقع ہے جو مالدیپ سے قریب ترین مقام ہے۔

بھارتی بحریہ کا ایک اڈہ لکشدیپ کے جزیرے کواراتی پر بھی موجود ہے تاہم اس اڈے کے مقابلے میں نیا بحری اڈہ مالدیپ سے 258 کلومیٹر زیادہ قریب ہے۔

خیال رہے کہ مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے الیکشن میں ‘انڈیا آؤٹ’ کا نعرہ لگایا تھا اور مالدیپ سے بھارتی فوج کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔

صدر محمد معیزو نے بھارت کو مالدیپ میں موجود 89 سکیورٹی اہلکاروں کے انخلا کا الٹی میٹم دیا تھا۔ ان اہلکاروں کا پہلا دستہ 10 مارچ کو مالدیپ چھوڑ دے گا جبکہ دو ماہ کے اندر انخلا کا یہ عمل مکمل ہوجائے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024