Wednesday, March 12, 2025, 2:56 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارت کا اسٹارلنک انٹرنیٹ کے ساتھ معاہدہ

بھارت کا اسٹارلنک انٹرنیٹ کے ساتھ معاہدہ

اسپیس ایکس کو ملک میں اپنے آپریشنز کا آغاز کرنے کے لیے حکومت کی منظوری درکار ہوگی

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی ٹیلی کام کمپنی ’ایئرٹیل‘ نے ملک میں اسٹارلنک انٹرنیٹ سروسز کے لیے ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس سے معاہدہ کرلیا۔

بھارتی ٹیلی کام کمپنی نے اسٹار لنک کی تیز رفتار انٹرنیٹ سروسز حاصل کرنے کے لیے ارب پتی امریکی بزنس مین ایلون مسک کی اسپیس ایکس کے ساتھ ایک معاہدے کا اعلان کیا۔

ایئرٹیل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ بھارت میں ہونے پہلا معاہدہ ہے تاہم اسپیس ایکس کو ملک میں اپنے آپریشنز کا آغاز کرنے کے لیے حکومت کی منظوری درکار ہوگی۔

اس معاہدے کے تحت امریکی سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنی ایئرٹیل کے ریٹیل اسٹور نیٹ ورک کو پورے بھارت میں اپنی ڈیوائسز تقسیم کرنے کے لیے استعمال کر سکے گی۔

banner

بھارتی ٹیلی کام کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ ایئرٹیل اور اسپیس ایکس ملکر ایئرٹیل کے ریٹیل اسٹورز میں اسٹار لنک کے آلات، کاروباری صارفین کے لیے اسٹار لنک سروسز، کمیونٹیز، اسکولوں اور ہسپتالوں کو انٹرنیٹ فراہم کرنے پر غور کریں گے۔

ایئرٹیل لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور وائس چیئرمین گوپال وٹھل کا کہنا تھا کہ بھارت میں اسپیس ایکس کے ساتھ کام کرنا ایک اہم سنگ میل ہے اور ہم ایئرٹیل صارفین کو اسٹار لنک کے ذریعے فائدہ پہنچانے کے لیے پر عزم ہیں۔

اسپیس ایکس کے صدر اور چیف آپریٹنگ آفیسر گوینے شاٹ ویل کا کہنا تھا کہ بھارت میں ایئرٹیل کے ساتھ کام کرنے اور وہاں کے لوگوں کو تیز ترین انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024