Friday, April 18, 2025, 8:57 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پر پابندی ختم کرنیکا اعلان

بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پر پابندی ختم کرنیکا اعلان

بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پر پابندی ختم کرنیکا اعلان

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیراعلیٰ نے حجاب پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کپڑوں کا انتخاب ہر شخص کا اپنا اختیار ہے، بی جے پی نے لباس اور ذات ک نام پر معاشرے کو تقسیم کیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر وزیراعلیٰ سدا رامیا نے اپنے بیان میں حکومت کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ ریاست میں حجاب پر عائد پابندی واپس لیں۔

سدا رامیا کا کہنا تھا کہ کپڑوں کا انتخاب ہر شخص کا اپنا اختیار ہے۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر لباس اور ذات کی بنیاد پر سماج (معاشرے) کو تقسیم کرنے کا بھی الزام لگایا۔

کرناٹک حکومت کے حجاب پر عائد پابندی ختم کرنے کے فیصلے پر انتہاء پسند ہندو جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

banner

کرناٹک میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے 2022ء میں ریاست بھر میں اسکولوں اور کالجوں میں حجاب پہننے پر پابندی عائد کی تھی، جس پر کافی ہنگامہ کھڑا ہوا تھا یہاں تک کہ معاملہ ہائی کورٹ تک پہنچ گیا تھا، اب یہ پابندی ریاست میں کانگریس کی حکومت آنے کے بعد ہٹائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024