Thursday, November 14, 2024, 10:22 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بی جے پی میں شمولیت کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے، دہلی کے وزیر اعلیٰ کا الزام

بی جے پی میں شمولیت کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے، دہلی کے وزیر اعلیٰ کا الزام

کوئی بھی الزام لگایا جاسکتا ہے، کتنا ہی دباؤ ڈالا جائے جھکوں گا نہیں، اروند کیجریوال کا خطاب

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی شہر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے الزام عائد کیا ہے کہ ان پر حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے سربراہ نے اتوار کو دہلی کے علاقے روہنی میں ایک اسکول کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی کتنا ہی دباؤ ڈالے، مجھے جھکا نہیں سکے گا۔

اروند کیجریوال نے کہا کہ بی جے پی والے مجھ سے کہہ رہے ہیں کہ ہماری صف میں آ جاؤ۔ یہ لوگ دباؤ بڑھانے کے لیے مجھ پر کوئی بھی الزام لگاسکتے ہیں۔ اس کے بعد یہ مجھے تنہا چھوڑ دیں گے۔ میں نے صاف کہہ دیا ہے کہ میں کسی بھی حال میں بی جے پی میں شمولیت اختیار نہیں کروں گا۔

اروند کیجریوال کا کہنا تھا کہ بی جے پی کی سربراہی میں مرکزی حکومت تعلیم اور صحت پر بجٹ کا صرف 4 فیصد خرچ کرتی ہے جبکہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اسپتالوں اور اسکولوں پر بجٹ کا 40 فیصد تک خرچ کرتی ہے۔

banner

دہلی کے وزیر اعلٰی نے اپنی پارٹی کے دو ایم ایل ایز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عوام کی خدمت کی سزا دی جارہی ہے۔ منیش سسوڈیا کا قصور یہ ہے کہ وہ اچھے اسکول تعمیر کر رہے تھے اور ستییندر جین کی غلطی یہ تھی کہ وہ اچھے اسپتال اور محلہ کلینک بنوارہے تھے۔

واضح رہے کہ مختلف الزامات کے تحت دہلی پولیس نے عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والے ان دونوں ایم ایل ایز کو جیل میں ڈال رکھا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024