تائیوان کے صدارتی انتخابات میں چین کے حمایت یافتہ اُمیدوار کو شکست ہو گئی ہے
حکمراں ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے نائب صدر لائی چنگ تی عام انتخابات میں ناقابل تسخیر برتری حاصل کرنے کے بعد جزیرے کے حکمران بن گئے ہیں۔ولیم لائی 50 لاکھ ووٹ حاصل کرنے والے پہلے صدارتی امیدوار ہیں۔
64 سالہ لائی چنگ تی نے 40 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں
انتخابات میں پارلیمنٹ کی 113 نشستوں کے لیے بھی ووٹنگ ہوئی۔ الیکشن میں ووٹ دینے کے اہل شہریوں کی تعداد تقریباﹰ 19.5 ملین تھی۔ ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے اور عالمی وقت کے مابین جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات بارہ بجے شروع ہوئی، جو آٹھ گھنٹے جاری رہ کر مقامی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے مکمل ہو گئی۔
الیکشن جیتنے کے بعد لائی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ چین کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر مذاکرات ہوں گے۔ چین نے ہمیشہ ان پر تائیوان کی آزادی کا حامی ہونے کا الزام لگایا ہے۔