Monday, July 21, 2025, 12:06 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » تربت میں مبینہ مقابلہ؛ عدالتی حکم کے باوجود سی ٹی ڈی کے خلاف مقدمہ درج نہ ہو سکا

تربت میں مبینہ مقابلہ؛ عدالتی حکم کے باوجود سی ٹی ڈی کے خلاف مقدمہ درج نہ ہو سکا

لواحقین کاجوڈیشل انکوائری کا مطالبہ،سی ٹی ڈی اہلکاروں کی گرفتاری تک دھرنے کا اعلان

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے علاقے تربت میں انسدادِ دہشت گردی پولیس (سی ٹی ڈی) کے ساتھ مبینہ مقابلے میں چار افراد کی ہلاکت پر لواحقین سراپا احتجاج ہیں۔
مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے بالاچ کے لواحقین چار روز سے لاش سمیت دھرنا دیے ہوئے ہیں

لواحقین کے احتجاج کے بعد تربت کے سیشن جج نے اتوار کے روز پولیس کو مبینہ مقابلوں کے دوران 4 افراد کے قتل میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالتی حکم کے باجود تاحال سی ٹی ڈی کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی جاسکی

سی ٹی ڈی نے جمعرات کو تربت میں پسنی روڈ بس ٹرمینل کے قریب خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی میں 4 ’دہشت گردوں‘ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

banner

قتل کیے جانے والوں میں سے ایک بالاچ مولا بخش کے اہل خانہ نے سی ٹی ڈی کے مؤقف سے اختلاف کیا اور دعویٰ کیا کہ بالاچ مولا بخش 29 اکتوبر کو گرفتار کیے جانے کے بعد سے حراست میں تھا اور اسے جعلی مقابلے میں مارا گیا۔

تربت میں جمعرات سے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے، دکانیں، کاروباری مراکز اور بازار بند ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024