Tuesday, July 22, 2025, 2:59 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ترک صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم کو موجودہ دور کا ہٹلر قرار دے دیا

ترک صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم کو موجودہ دور کا ہٹلر قرار دے دیا

نیتن یاہو نے مغربی مدد کے ساتھ 20 ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو مار دیا

by NWMNewsDesk
0 comment

ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایک بار پھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انقرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ نیتن یاہو ہٹلر سے مخلتف نہیں ہے، ہٹلر نے دہائیوں پہلے یورپ میں جو کچھ کیا، اسرائیلی وزیراعظم غزہ میں اس سے کچھ کم نہیں کر رہا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو تو اتنا امیر ہے جتنا ہٹلر بھی نہیں تھا، اس کو مغربی حمایت مل رہی ہے، امریکا کی ہر قسم کی مدد حاصل ہے اور نیتن یاہو نے ان ساری حمایتوں اور مدد کے ساتھ 20 ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو مار دیا۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی آج تک ہٹلر کے مظالم کی قیمت ادا کر رہا، ہٹلر کی وجہ سے آج تک جرمنی کا سر جُھکا ہوا ہے۔

banner

واضح رہے 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے 21 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک و چکے ہیں، جبکہ 54 ہزار 536 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024