ترکیہ میں مقامی عدالت نے ریفری کو مکا مارنے والے کلب کے صدرفاروق کوکا کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا
ایریمان سٹیڈیم میں ترکش کلب انقرہ گوکو اور رائزس پور کے درمیان میچ میں انقرہ گوکو کی ٹیم کو ایک گول کی برتری حاصل تھی اور میچ کے 90 منٹ مکمل ہو چکے تھے۔
میچ ریفری کی جانب سے 7 منٹ کا انجری ٹائم دیا گیا جس کے آخری منٹ میں رائزس پور نے گول برابر کر دیا، یہ بات انقرہ گوکو کے صدر فاروق کوکا کو ناگوار گزری اور انہوں نے فیلڈ میں داخل ہوکر میچ ریفری کو زوردار مکا دے مارا۔
🚨Referee gets assaulted by team president after game in turkey❗️
Violence solves nothing 💯💯💯 pic.twitter.com/wgAOZ4rfTX
— Man City Kippax🏆 (@ManKippax) December 12, 2023
منظر دیکھ کر میدان میں بھگدڑ مچ گئی جس سے ریفری بالیل میلر مزید زخمی ہوئے جس کے بعد طبی امداد کیلئے انہیں اسپتال لے جایا گیا
دوسری جانب ترکش فٹبال ایسوسی ایشن نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترکش فٹبال کا شرمناک ترین دن ہے، اس واقعے کے بعد غیر معینہ مدت کیلئے ترکیے کی تمام فٹبال لیگز کے میچز منسوخ کر دیئے گئے تھے۔