اسرائیلی کھلاڑی ڈینیئل فریڈمین کو تلوار بازی کے عالمی کپ میں مصری حریف نے دو ہری ذلت کا شکار کردیا۔ مصری کھلاڑی نے پہلے تو اسے شکست دی اور پھر اس سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا۔
سوئٹزرلینڈ میں جاری تلوار بازی کے عالمی کپ کے دوران مصری کھلاڑی محمود محسن نے اسرائیلی حریف ڈینیئل فریڈ مین کو صفر کے مقابلے میں 5 سے شکست دی۔
اسرائیلی کھلاڑی نے شکست کے بعد اپنے مصری حریف سے ہاتھ ملانے کے لیے ہاتھ بڑھایا لیکن محسن نے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا اور پیٹھ پھیر کر اپنے راستے پر چل پڑے۔
🚨🚨 فـيـديـو – المصري محمود محسن يهزم الإسرائيلي دانييل فريدمان 5-0 في كأس العالم للسلاح في سويسرا ثم يرفض مصافحته والأخير يشكوه للحكم! 🔥🔥🔥👏👏👏💪💪💪🇪🇬🇪🇬🇪🇬🇪🇬 pic.twitter.com/t09imvUv3x
— Egypt Sports Network (@ESNEgypt_) November 10, 2023
اسرائیلی کھلاڑی نے میچ ریفری کو شکایت کی اور 23 سالہ مصری محمود محسن کے رویہ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔
مصری آرمڈ فورسز فیڈریشن کےمطابق نئے قوانین کے تحت حریف کھلاڑی سے مصافحہ نہ کرنے پر کوئی سزا نہیں دی جاسکتی ہے۔