109
تنزانیہ میں بارش سے پیدا ہونے والے سیلاب نے تباہی مچا دی
وزیراعظم تنزانیہ نے کہا کہ ملک میں سیلاب کی وجہ سے مختلف واقعات میں اموات کی تعداد 63 ہوچکی ہے جبکہ سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر موجود رہیں۔
افریقی ممالک میں شروع ہونے والے بارشوں کے سلسلے کی وجہ سے اب تک سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، سیلاب کے باعث کینیا، صومالیہ ایتھوپیا اور تنزانیہ میں لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
