Monday, January 20, 2025, 7:36 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سزا یافتہ شخص کو وزیر بنانے پر تھائی لینڈ کے وزیراعظم برطرف

سزا یافتہ شخص کو وزیر بنانے پر تھائی لینڈ کے وزیراعظم برطرف

وزیر اعظم نے ایسے شخص کو وزیر مقرر کیا جس میں اخلاقی دیانت کا فقدان تھا؛ فیصلہ

by NWMNewsDesk
0 comment

تھائی لینڈ کی عدالت نے وزیراعظم سریتھا تھاویسین کو عہدے سے برطرف کر دیا۔

تھائی لینڈ کی ایک عدالت نے ماضی میں سزا یافتہ وکیل کو اپنی کابینہ میں وزیر بنانے پر وزیراعظم سریتھا تھاویسین کو سزا سناتے ہوئے عہدے سے برطرف کر دیا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ وزیر اعظم نے ایسےوکیل کوعہدہ دیا جس نے جیل کا وقت کابینہ میں گزارا اور وزیر اعظم نے جانتے ہوئے ایسے شخص کو مقرر کیا جس میں اخلاقی دیانت کا فقدان تھا۔

عدلت کے 9 میں سے 5 ججزنے تھائی وزیراعظم اورکابینہ کو برطرف کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔

banner

اپنی برطرفی پر ردعمل دیتے ہوئے سریتھا تھاوسین نے کہا کہ میں نے ایمانداری کے ساتھ اپنا کام بہترین طریقے سےکیا مگر عدالتی فیصلے کو قبول کرتاہوں۔

سریتھا تھاویسین ایک سال سے بھی کم عرصے تک تھائی لینڈ کے وزیراعظم رہے۔

تھاویسین گزشتہ 16 سال میں تیسرے تھائی وزیراعظم ہیں جنہیں عدالت نے اپنے عہدے سے برطرف کیا ہے، ان سے پہلے بھی دو وزرائے اعظم کو تھائی لینڈ کی عدالت عہدے سے ہٹا چکی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024