جاپان میں 7.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں گرگئیں
جاپان میں نئے سال کے پہلے ہی دن 7.6 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی
Effect of the earthquake that hit Central Japan today: roads cracking and pavements rising.
[📹 mmmin726]pic.twitter.com/TE1PAB3Qbc
— Massimo (@Rainmaker1973) January 1, 2024
مقامی وقت کے مطابق 4 بج کر 10 منٹ پر زلزلہ آیا تو انتظامیہ کی جانب سے سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی۔ کم از کم ایک میٹر اونچی لہروں نے ہر طرف خوف و ہرس پھیلا دیا۔
اشی کاوا میں 30 عمارتیں گرنے کی اطلاعات ہیں، سڑکوں پر دراڑیں پڑ گئیں، ریلوے سروسز معطل ہوگئیں، رہائشی علاقے میں آگ لگنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔
#JAPAN has been hit by a massive 7.6 #EARTHQUAKE!
Orders to evacuate have been issued, along with tsunami warnings.
I hope everybody is safe🙏 pic.twitter.com/hZrLPk5a3Y
— Tansu Yegen (@TansuYegen) January 1, 2024
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میں صرف 90 منٹ کے دوران طاقتور زلزلے کے بعد 4 شدت اور اس سے زائد کے 20 آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے۔
جاپان کی ہوکوریکو الیکٹرک پاور کمپنی کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد 36 ہزار سے زیادہ گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
زلزلے کے مرکز کے قریب واقع جوہری پلانٹ میں زلزلے سے پہلے ہی معمول کے معائنے کے لیے ری ایکٹرز بند کر دیے گئے تھے۔