51
سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکاٹکس کنٹرول کے ترجمان میجر مروان الحازمی نے کہا ہے کہ جدہ بندرگاہ پر 2.4 ملین نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔
الحازمی نے بتایا کہ نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ کھاد کی کھیپ کے ذریعے کی جا رہی تھی۔
مروان الحازمی نے بتایا کہ مکہ، ریاض اور الشرقیہ سے گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ ان میں ایک مقیم شامی، دو سعودی شہری جبکہ دو نامعلوم شہریت کے حامل غیر ملکی ہیں۔