Tuesday, February 4, 2025, 11:48 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جنوبی کورین ائیرلائن کے سربراہ نے حادثے سر جھکا کر معافی مانگ لی

جنوبی کورین ائیرلائن کے سربراہ نے حادثے سر جھکا کر معافی مانگ لی

گرنے والےطیارے کے حادثات کا کوئی سابقہ ریکارڈ نہیں تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

جنوبی کوریا میں حادثے کا شکار ہونے والی جیجو ائیر کے چیف آپریٹنگ آفیسر کم ای بائی نے حادثے پر ائیرلائن کے اعلیٰ حکام کے ساتھ کیمروں کے سامنے سر جھکا کرمعافی مانگ لی۔

انھوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ طیارہ حادثے کی وجوہات ابھی تک غیر واضح ہیں، طیارے کی خرابی کے کوئی ابتدائی شواہد نہیں ملے۔

انہوں نے کہا کہ گرنے والےطیارے کے حادثات کا کوئی سابقہ ریکارڈ نہیں تھا، طیارہ حادثے پر معذرت خواہ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی کوریا کے موان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جیجو ائیر کے جہاز حادثے میں 179 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

banner

جہاز میں عملے سمیت 181 افراد سوار تھے جن میں سے دو مسافروں کو بچا لیا گیا۔

جنوبی کوریا نے جہاز حادثے پر سات روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024