غزہ میں 6 روزہ عارضی جنگ بندی ختم ہونے میں کچھ وقت باقی ہے۔
غزہ میں جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کےبعد اسرائیلی حملے پھر شروع ہوں گے یا جنگ میں وقفہ مزید بڑھے گا، اب تک فریقین میں اتفاق نہ ہوسکا۔
حماس نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے میں توسیع کے عوض مزید 7 خواتین اور یرغمالی بچوں اور تین افراد کی لاشیں لینے سے بھی انکار کیا ہے جو اسرائیلی فوج کی بمباری کے دوران ہلاک ہوئے۔
القسام بریگیڈز نے اپنی فورسز کو جنگ بندی معاہدے کے آخری گھنٹوں میں ایک بڑی لڑائی کی تیاری رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
حماس نے عارضی جنگ بندی معاہدے کے چھٹے اور آخری روز 4 غیرملکیوں سمیت 16 یرغمالی رہا کئے جبکہ اسرائیل نے بھی مزید 30 فلسطینیوں کو رہا کیا ہے ۔
ترجمان قطری محکمہ خارجہ ماجد محمد الانصاری کے مطابق حماس کی جانب سے رہائی پانے والے یرغمالیوں میں دوہری ڈچ شہریت کے حامل بچے سمیت 3 جرمن اور ایک امریکی بھی شامل ہے۔
In accordance with the terms of the 6th day of the humanitarian pause agreement, 30 Palestinians, will be released today in exchange for the release of 10 hostages in Gaza. In addition, to 2 Russian citizens & 4 Thai citizens outside the framework of the agreement were handed…
— د. ماجد محمد الأنصاري Dr. Majed Al Ansari (@majedalansari) November 29, 2023