Wednesday, January 15, 2025, 12:20 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جنید خان کا صنم سعید کو تھپڑ مارنے کا انکشاف

جنید خان کا صنم سعید کو تھپڑ مارنے کا انکشاف

by NWMNewsDesk
0 comment

نامور اداکار و گلوکار جنید خان نے اداکارہ صنم سعید کو ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران طمانچہ مارنے کا انکشاف کردیا۔

جنید خان نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور دوران گفتگو میزبان نے ان سے کسی ڈرامے کے سب سے عجیب سین عکس بند کروانے کا سوال کیا۔

جواب میں جنید  نے بتایا کہ دوہزار بارہ میں ڈرامہ “متاع جان ہے تو” کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے صنم سعید کو طمانچہ مارا تھا۔ جنید کا کہنا تھا کہ شروع میں وہ ایسا نہیں کرنا چاہتے تھے لیکن ڈائریکٹر مہرین جبار نے اصرار کیا کہ وہ صنم کو حقیقی طمانچہ مارے تاکہ سین حقیقی دکھائی دے۔

مہرین کے مطالبے پر جنید نے منع تو کردیا لیکن جب مہرین کے بعد صنم نے بھی اصرار کیا تو جنید حقیقی طمانچہ مارنے کیلئے تیار ہوگئے۔ جب سین عکس بند کروایا گیا تو میں جنید صنم کو ہلکا سا تھپڑ مارا جس پر مہرین خوش نہ تھیں کیونکہ ڈرامے میں وہ حقیقی نہیں لگا، بعدازاں جنید نے ایک اور ٹیک دیا اور اس بار زور دار تھپڑ لگایا۔ جنید کا کہنا ہے”واضح طور پر نظر آرہا تھا کہ صنم کو تکلیف ہوئی ہے”۔

جنید خان نے صنم سعید سے اس فعل پر معذرت بھی کی کیونکہ ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے کیرئیر کا بدترین سین تھا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ‘اس کے بعد میرے پاس ایسا کوئی سین آتا ہے تو میں ہوا سے ہی ہاتھ گزارتا ہوں، اگر کوئی مجھے کہے کہ اصل میں تھپڑ مارو تو میں کہتا ہوں کہ کیمرے کا اینگل ایسا بنالیں اور ایڈیٹنگ میں تھپڑ کی آواز لگادیں لیکن میں حقیقت میں نہیں ماروں گا’۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024