Tuesday, July 8, 2025, 12:33 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جو بائیڈن کا یوکرین کو روس کے خلاف امریکی ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دینے پر غور

جو بائیڈن کا یوکرین کو روس کے خلاف امریکی ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دینے پر غور

روس کو ٹیکنالوجی کی مبینہ فراہمی پر چین کے خلاف اقدامات پربھی غور

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر جوبائیڈن نے روس پر حملے کے لئے یوکرین کو امریکی ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا۔

وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے بھی روس پرحملوں کیلئے یوکرین کو امریکی ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دینے کا اشارہ دے دیا۔

امریکی صدر کو یہ تشویش بھی لاحق ہےکہ آیا روس کے حملوں کو یوکرین پسپا کرسکتا ہے یا نہیں۔

اس کے علاوہ امریکہ کی جانب سے روس کو ٹیکنالوجی کی مبینہ فراہمی پرچین کے خلاف اقدامات پربھی غور کیا جارہا ہے۔

banner

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکہ روس کے خلاف یوکرین کو فوجی ہتھیاروں کی امداد دیتا رہا ہے۔

فوجی امداد کے تحت امریکہ کی جانب سے یوکرین کو فضائی دفاعی میزائل سسٹم ، HIMARS راکٹ، ایوینجر فضائی دفاعی نظام، وائر گائیڈڈ میزائل، اینٹی آرمر سسٹمز اور گولہ بارود دیے جاچکے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024