Tuesday, June 10, 2025, 1:51 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جو بائیڈن کی روسی ہم منصب پر پھر کڑی تنقید، پیوٹن کو ٹھگ کہہ دیا

جو بائیڈن کی روسی ہم منصب پر پھر کڑی تنقید، پیوٹن کو ٹھگ کہہ دیا

امریکہ کو کسی کے سامنے نہیں جھکنا چاہیے اور روسی رہنما کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے روسی ہم منصب کو ایک بار پھر کڑی تنقید کا نشانہ بنایاگیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے سینٹ پیٹرک ڈے سے پہلے کیپیٹل ہل پر اسپیکر مائیک جانسن کے زیر اہتمام “فرینڈز آف آئرلینڈ” ظہرانے میں اپنی تقریر کے دوران اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کو “ٹھگ” قرار دیا۔

بائیڈن نے زور دے کر کہا کہ امریکہ کو کسی کے سامنے نہیں جھکنا چاہیے اور روسی رہنما کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے کیونکہ “تاریخ دیکھ رہی ہے”

جوبائیڈن نے اہنے خطاب میں کہا کہ امریکہ کو ٹھگ پیوتن کا مقابلہ کرنا ہوگا، میں اپنے حصے کا کام جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہوں۔

banner

بائیڈن نے کہا “میں اپنے حصے کا کام جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ کانگریس کے ارکان کی اکثریت اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے اور اس کمرے میں موجود ہر رکن سے ولادیمیر پوتن کے خلاف کھڑے ہونے کی تاکید جاری رکھے گا۔ کیونکہ وہ ایک ٹھگ ہے۔”

امریکی صدر اس سے قبل روسی ہم منصب کو قاتل، آمر، قصائی اور جنگی مجرم بھی کہہ چکے ہیں

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024