Tuesday, July 8, 2025, 7:35 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جوبائیڈن کا قرض دہندہ طلبہ کیلئے 1.2 ارب ڈالر کے ریلیف منصوبے کا اعلان

جوبائیڈن کا قرض دہندہ طلبہ کیلئے 1.2 ارب ڈالر کے ریلیف منصوبے کا اعلان

قرض ادائیگی کے نئے پروگرام سے ڈیڑھ لاکھ طلبہ قرضے معاف کراسکیں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر جو بائیڈن نے قرض دہندہ طلبہ کے لیے 1.2 ارب ڈالر کے ایک اور ریلیف منصوبے کا اعلان کردیا۔

قرض ادائیگی کے نئے پروگرام میں اندراج کرانے والے تقریباً ڈیڑھ لاکھ طلبہ قرضے معاف کراسکیں گے ۔

ریلیف منصوبے کے حوالے سے امریکی سیکرٹری ایجوکیشن کاکہنا ہے کہ کم آمدنی والے قرض دہندگان کو واضح پیغام دے رہے ہیں کہ جو لوگ دہائی سے قرض ادا کررہے ہیں وہ اب ریلیف کے مستحق ہیں۔

دوسری جانب امریکی محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اہل دہندگان کو صدربائیڈن کی ای میل وصول ہوگی، قرض معافی سے استفادے کے لیے مزید کسی کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔

banner

واضح رہے کہ امریکا کی سپریم کورٹ نے گزشتہ سال صدربائیڈن کا 430 ارب ڈالر کا اسٹوڈنٹ ڈیٹ پلان بلاک کردیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024