Monday, March 17, 2025, 12:45 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اڈے پر میزائل اور ڈرونز سے حملہ، 14 فوجی زخمی

حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اڈے پر میزائل اور ڈرونز سے حملہ، 14 فوجی زخمی

شمالی اسرائیل کے عرب اکثریتی گاؤں میں فوجی سینٹر پر حملہ کیا گیا، اسرائیل کی تصدیق

by NWMNewsDesk
0 comment

لبنان کے عسکری گروپ حزب اللہ نے اسرائیل کے فوجی اڈے پر میزائل اور ڈرونز سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 14 اسرائیلی فوج شدید زخمی ہو گئے۔

حزب اللہ نے اسرائیل کے شمالی علاقے عرب الارمشے کو نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ نے اسرائیل پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ لبنان کے علاقے عین بال، شہابیہ میں حزب اللہ مجاہدین کی ہلاکتوں کے بدلے میں کیا گیا ہے۔

حزب اللہ نے مزید کہا ہے کہ اس نے لبنانی سرحد کے قریب شمالی اسرائیل کے عرب اکثریتی گاؤں عرب الارمشے میں ایک نئے فوجی جاسوسی کمانڈ سینٹر پر گائیڈڈ میزائلوں اور دھماکا خیز ڈرونز کے ساتھ حملہ کیا۔

banner

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے لبنانی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میزائل حملے میں 14 فوجی زخمی ہوئے اور 6 کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ پیر کے روز اسرائیل نے جنوبی لبنان پر حملہ کر کے حزب اللہ کے فیلڈ کمانڈر سمیت 3 افراد کو مار دیا تھا، اسرائیلی فوج نے کمانڈر کی شناخت اسماعیل یوسف باز کے نام سے کی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024