Friday, March 14, 2025, 2:03 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حزب اللہ کے ہلاک سربراہ حسن نصراللہ کی نماز جنازہ ادا

حزب اللہ کے ہلاک سربراہ حسن نصراللہ کی نماز جنازہ ادا

اسرائیلی طیاروں کی جنازہ گاہ کے اوپر پرواز، مختلف علاقوں میں بمباری

by NWMNewsDesk
0 comment

گزشتہ برس ستمبر میں اسرائیل کے حملے میں ہلاک ہونے والے مسلح تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اور ان کے نائب کی نماز جنازہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ادا کردی گئی۔

بیروت کے کمیلی چیمون اسپورٹس سٹی میں حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ اور ان کے ساتھی ہاشم سیف دین کی نماز جنازہ اداکی گئی۔

ایرانی وزیر خارجہ، ایرانی پارلیمانی اسپیکر نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

جنازے کے اجتماع سے خطاب میں حزب اللہ رہنما نعیم قاسم نے حسن نصراللہ کی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمت ختم نہیں ہوئی۔

banner

اس موقع پر ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے بھی غاصبانہ قبضے اور جبر کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا پیغام دیا۔

نمازجنازہ کے دوران اسرائیلی فوجی طیاروں نے نچلی پروازیں کی اور اس دوران اسرائیل کی جانب سے مختلف علاقوں میں بمباری بھی کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوجی طیاروں نے حلوسیا اور زیراریہ کے درمیانی علاقے پر بھی حملہ کیا تاہم جانی نقصان یا زخمیوں کے حوالے سے واضح نہیں کیا گیا۔

اسرائیلی طیاروں کی پرواز کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اپنے دھمکی آمیز بیان میں کہا کہ حسن نصراللہ کے جنازے کے اوپر پرواز کرنے والے اسرائیلی طیارے واضح پیغام دے رہے ہیں کہ جوکوئی بھی اسرائیل پر حملہ کرے گا وہ زندہ نہیں رہے گا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے 27 ستمبر 2024 کو بیروت میں کیے گئے بڑے فضائی حملے کی ویڈیو جاری کی جس میں حزب اللہ کے اس وقت کے سربراہ حسن نصراللہ مارے گئے تھے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق یہ حملہ 27 ستمبر 2024 کو شام 6 بج کر 21 منٹ پر آپریشن ’نیو آرڈر‘ کے نام سے کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024