Thursday, September 19, 2024, 12:23 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حماس سے جنگ بندی پر بات چیت تمام یرغمالیوں کی رہائی کے بعد ہوگی، صدر بائیڈن

حماس سے جنگ بندی پر بات چیت تمام یرغمالیوں کی رہائی کے بعد ہوگی، صدر بائیڈن

جنگ بندی کی گئی تو فائدہ حماس کو ہوگا، میتھیو ملر

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں کوئی بھی بات چیت صرف اسی صورت میں ہو سکتی ہے جب حماس تمام یرغمالیوں کو رہا کرے۔

 وائٹ ہاؤس کے ایک ایونٹ میں جوبائیڈن سے پوچھا گیا کہ کیا وہ یرغمالیوں کے لیے جنگ بندی کے معاہدے کی حمایت کریں گے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ ہمیں ان یرغمالیوں کو رہا کرانا چاہیے اور پھر ہم بات کر سکتے ہیں۔

جو بائیڈن کا یہ بیان اس کے فوراً بعد سامنے آیا جب حماس نے کہا کہ انہوں نے اسرائیل سے اغوا کی گئی مزید دو خواتین کو رہا کر دیا ہے۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے ”ایکس“ پر کہا کہ وہ حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے دو اسرائیلی شہریوں کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہیں اور غزہ میں باقی تمام یرغمالیوں کی رہائی کو محفوظ بنانے کے لیے بھی ہر ممکن کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

banner

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ بعض یورپی ممالک غزہ میں جنگ بندی چاہتے ہیں۔ مگر یہ جنگ بندی کی گئی تو اس کا فائدہ حماس کو ہو گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024