57
امریکہ اور برطانیہ نے فلسطینی گروپ حماس سے منسلک چندہ جمع کرنے والی ایک تنظیم پر پابندیاں لگا دی ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق نئی پابندیاں دو افراد اور تین گروپس پر لگائی گئی ہیں
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق پابندیون کی زد میں آنے والے حماس کو مالی وسائل فراہم کرنے میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں اور حماس کے لیے چندے جمع کرنے میں ملوث ہیں۔
محمکہ خزانہ کے انڈر سیکرٹری برائن نیلسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس کی جانب سے دہشت گردی پر مبنی سرگرمیوں کو کم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، جس میں آن لائن فنڈریزنگ بھی شامل ہے، جس کے ذریعے اس گروپ کو براست رقوم پہنچ جاتی ہیں۔