3
اسرائیل کی انٹیلجنس ایجنسی موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیاع نے حکومت سے سفارش کی ہے کہ یمن سے اسرائیل پر میزائل حملوں کے جواب میں حوثیوں کے بجائے ایران پر حملہ کیا جائے۔
موساد کے سربراہ کے مطابق محض صنعاء میں کارروائی پر اکتفا نہ کیا جائے بلکہ ایران پر براہ راست حملہ کیا جانا چاہیے۔
رپورٹ کے مطابق برنیاع کا کہنا تھا کہ “ہمیں سر کو کچلنا چاہیے، اگر ہم نے صرف حوثیوں کو نشانہ بنایا تو یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ ہم انھیں روکنے میں کامیاب ہو جائیں گے”۔
نیتن یاہو حکومت آئندہ ماہ ٹرمپ کے سرکاری طور پر عہدہ سنبھالنے کی منتظر ہے جس کے بعد وہ طے کرے گی کہ ایران کے ساتھ کس طرح نمٹنا ہے۔